Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیکلس روڈ پر ۔5K رن کا انعقاد

نیکلس روڈ پر ۔5K رن کا انعقاد

حیدرآباد ۔21 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں لڑکیوں کے تحفظ اور جی ایس ٹی بل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے مارگ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’مدر ٹن 5 کے رن ‘‘ کا نیکلس روڈ پیپلز پلازا پر انعقاد عمل میں آیا۔ صدر ریاستی بی جے پی و رکن اسمبلی مسٹر کے لکشمن نے جھنڈی دکھاکر دوڑ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بی جے پی خیریت آباد کے رکن اسمبلی سی ایچ رامچندر ریڈی ریو اولمپک میں سلور میڈل حاصل کرنے والی بیاڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کے والد مسٹر رمنا ، آل انڈیا کراٹے چمپیئن سیدہ فلک ، نائینا جیسوال ، کسٹمس اینڈ سنٹرل اکسائیز کمشنر سرینواس اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعداد شریک تھی ۔ کے لکشمن نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ کا نعرہ دیا اور آج ملک میں اس پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے اس نعرہ کو گھر گھر تک پہونچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT