Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیکلس روڈ پر 5کے رن کا اہتمام

نیکلس روڈ پر 5کے رن کا اہتمام

حیدرآباد24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )نیکلس روڈ پرنائٹ اینگل ہیلت تنظیم کی جانب سے 5کے رن کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمنٹ ملاریڈی نے شرکت کی۔ جل وہار سے اندراگاندھی کے مجسمہ تک یہ دوڑ منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں پُرجوش نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے صحت کی برقرار ی کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا۔ اس موقع پر زمباڈانس بھی کیا گیا اور فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملاریڈی نے کہا کہ صحت مند جسم کے لئے صحت مند دل ضروری ہے اور اس کے لئے وقت پر ورزش کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی عمر کے ساتھ دل کو بھی صحت مند بنائے رکھنا چاہئے۔ ورزش کے ساتھ صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنے سے صحت بہتر رہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT