Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / نیکلس روڈ پیوپلز پلازا قتل مقدمہ کے ملزمین گرفتار

نیکلس روڈ پیوپلز پلازا قتل مقدمہ کے ملزمین گرفتار

ماضی کے قتل کا انتقام ، جبراً رقم حصولی کا شاخسانہ ، ایسٹ زون پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /11 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے نکلس روڈ پیپلز پلازہ پر دو دن قبل پیش آئے تقی علی کے بہیمانہ قتل میں ملوث دو خاطیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر چیتنیا کمار نے بتایا کہ 26 سالہ باقر علی رضوی اور اس کا ساتھی 25 سالہ عمران خان ساکن گنگا نگر یاقوت پورہ میں تقی علی کا قتل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 ء میں رین بازار علاقہ میں باقر علی رضوی کے بڑے بھائی مظہر علی کا قتل کیا تھا اور وہ اس کیس میں بری ہوگیا تھا ۔ عمران خان بھی مقتول سے عاجز آچکا تھا چونکہ وہ 5 ہزار روپئے جبری طور پر وصول کئے تھے ۔ قتل کرنے کی غرض سے گرفتار ملزمین نے ایک تیز دھار خنجر خریدا اور /9 جنوری کو تقی علی کو فون کرکے مولا کا چھلہ پہونچنے کیلئے کہا اور بعد ازاں وہاں سے اسے مزید رقم دینے کے بہانے نکلس روڈ لایا گیا ۔ منصوبہ کے تحت باقر علی رضوی نے تقی علی پر اچانک وار کردیا اور مسلسل ضربات لگائے اور بعد ازاں اس کا گلا بھی کاٹ دیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگیا ۔ قتل کے بعد ملزمین وقارآباد فرار ہوگئے لیکن ٹاسک فورس نے ان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کرکے شہر منتقل کیا اور ان کے قبضے سے قتل میں استعمال کیا گیا خنجر ، موٹر سائیکل اور ایک موبائیل فون بھی برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT