Saturday , November 25 2017
Home / مذہبی صفحہ / نیکی اورصلہ رحمی کافقدان معاشرہ میں بگاڑکا سبب

نیکی اورصلہ رحمی کافقدان معاشرہ میں بگاڑکا سبب

ابوزہیرسیدزبیرھاشمی نظامی، مدرس جامعہ نظامیہ

اس مختصر نصاب کا قصہ یہ ہے کہ اس ناچیز کے ایک دوست میرے پاس آیا کرتے تھے جو تصوف کے بڑے نقاد تھے اور تصوف و طریقت کو بدعت سمجھتے تھے اور اس سلسلہ میں وہ مجھ سے بے ہنگم سوالات بھی کرتے رہتے تھے اور میں انھیں اپنی بساط کے مطابق کچھ معروضات پیش کردیا کرتا تھا اور یہ سلسلہ ایک عرصہ دراز تک چلتا رہا ، پھر جب تصوف انھیں کچھ سمجھ میں آنے لگا تو ایک دن آخری سوال فرمایا :
کیا تصوف و طریقت ضروری ہے ؟
میں نے عرض کیا : حضرت ! ضروری تو کچھ بھی نہیں ہے ، نہ تصوف و طریقت ضروری ہے ، نہ نماز ضروری ہے ، نہ روزہ ضروری ہے ، نہ حج ضروری ہے ، نہ زکوٰۃ ضروری ہے حتی یہ کہ ایمان بھی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف ایک چیز ضروری ہے اور وہ یہ کہ بندے کا اپنے خالق ، اپنے پیدا کرنے والے سے تعلق قائم ہوجائے اور باقی رہے ۔ اسی تعلق کے لئے پھر یہ سب چیزیں ضروری ہیں۔ بس اسی بات سے اُن کے ذہن کے سارے دریچے کُھل گئے ۔فرمانے لگے : میرے لئے کچھ مختصر ترین اعمال تجویز کردیجئے تاکہ میں طریقت پر چل سکوں ، اپنی مصروفیات کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتا ۔
میں نے طریقت کا ایک مختصر نصاب مرتب کیا ہوا ہے ، لیکن میں نے محسوس کیا کہ وہ بھی ان کے لئے بوجھل ہوگا اس لئے موصوف کی فرمائش کے مطابق نہایت اختصار کے ساتھ کچھ باتیں لکھ کر ان کو دے دیں اور عرض کیا بس ان چند باتوں پر عمل کرلیجئے ، انشاء اﷲ آپ کو تصوف وطریقت کے فوائد حاصل ہوجائیں گے ۔آج یہی باتیں پیش ہے جو حضرات اس سے استفادہ کرنا چاہیں ، کرلیں۔
اﷲ تعالیٰ تک پہنچنے کے بے شمار راستے ہیں ، عدد انفاس الخلائق ، لیکن ایک مختصر سا راستہ یہ بھی ہے کہ :
۱۔ فرائض و واجبات اور سنتیں جو سب مسلمان ادا کرتے ہیں وہ آپ بھی ادا کرتے رہیں ، ان کے علاوہ :
۲۔ کسی اﷲ والے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر اس سے کسی ذکر کا طریقہ سیکھ لیں اور اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ذکر کرلیا کیجئے ۔
۳۔ تقویٰ اختیار کرلیں یعنی اﷲ سے ڈرکر گناہوں سے بچتے رہیں۔
۴۔ ہر لا یعنی چیز سے پرہیز کریں ، ایسی چیز جس میں نہ دین کا فائدہ ہو اور نہ دنیا کا ۔
اس میں چار چیزیں شامل ہیں : (۱) کام (۲) کلام (۳) مجلس (۴) ملاقات ۔ یعنی ان میں جو چیز بھی بے فائدہ ہو اسے چھوڑ دیجئے ۔
۵۔ بقدر ہمت روزانہ کچھ تلاوت قرآن ضرورت کریں ، کم سے کم تین آیات ۔ اگر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ہو تو ایک رکوع یا پاؤ پارہ یا آدھا پارہ یا ایک پارہ یہ پانچ چیزیں گویا طریقت کے فرائض ہیں۔
اسی طرح پانچ چیزیں گویا طریقت کے نوافل ہیں :
۱۔
اس کے علاوہ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے یعنی ہر وقت یااللہ یا رحمن ، یا رحیم یا کریم پڑھتے رہیں۔ ا س سے اﷲ تعالیٰ کی رحمت آپ کو گھیر لے گی اور اس کی عطائیں آپ پر ٹوٹ کر برسیں گی انشاء اللہ ۔ اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

TOPPOPULARRECENT