Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نیک اور صالح صحبت اختیار کرنے کی تلقین

نیک اور صالح صحبت اختیار کرنے کی تلقین

عادل آباد۔11فبروری ( فیکس) گرلز اسلامک آرگنائزیشن ( جی آئی او) عادل آباد یونٹ کی جانب سے ’’ یوم حیاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔ مغرب کی نقالی کرتے ہوئے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ منانے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنانے کی کوششوں کے خلاف جی آئی او نے یوم حیاء منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مناسبت سے ’’حیاخیرمجسم‘‘ کے عنوان پر ایک جلسہ عام من

عادل آباد۔11فبروری ( فیکس) گرلز اسلامک آرگنائزیشن ( جی آئی او) عادل آباد یونٹ کی جانب سے ’’ یوم حیاء‘‘ کا اہتمام کیا گیا ۔ مغرب کی نقالی کرتے ہوئے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ منانے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار بنانے کی کوششوں کے خلاف جی آئی او نے یوم حیاء منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مناسبت سے ’’حیاخیرمجسم‘‘ کے عنوان پر ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ارشاد ضیاء بانو ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی عادلآباد‘ جناب عتیق الرحمن امیر مقامی عادل آباد ‘ شاہین فاطمہ ناظمہ خواتین ‘ سمیہ ناز یونٹ پریسیڈنٹ جی آئی او عادل آباد نے خطاب کیا ۔ مقررین نے اسلام میں شرم و حیا کی اہمیت پر واضح کیا کہ معاشرہ میں پھیلی بے حیائی کے اس امڈتے سیلاب میں نوجوان طبقہ ملوث ہوتا جارہا ہے ۔ بے حیائی کے اس طوفان کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اسلام نے ابتداء ہی سے خواتین کو ایک بلند مقام عطا کیا ہے ۔ ان خرابیوں سے محفوظ رہنے کیلئے ہمیں اپنے تعلق کو اللہ تعالیٰ سے مضبوط کرنا چاہیئے ۔ ہمارے اندر احساس جوابدہی پیدا ہو ۔ اس کے لئے طاقت کا اصل سرچشمہ قرآن و سنت رسولؐ ہے ‘ اس کا مطالعہ کریں ۔ نیک اور صالح صحبت اختیار کریں ۔ امیر مقامی عادل آباد و جناب عتیق الرحمن نے ’’نفس آمادہ پر کنٹرول کے طریقے ‘‘ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفس آمادہ برائیوں کے طرف ابھارتا ہے ‘ کبروغرور میں مبتلا کرتا ہے ۔ راحیلہ تزئین سکریٹری جی آئی او نے تنظیم کا تعارف پیش کیا ۔ اس موقع پر پیانل ڈسکشن رکھا گیا جس میں ممبران جی آ:ی او بشریٰ ‘ ماریہ ‘ یاسمین اور راحلہ نے اس میں حصہ لیا ۔ جی آئی او یونٹ پریسیڈنٹ سمیہ ناز نے کہا کہ حیا عورت کا زیور ہے ‘ اگر حیا نکل گئی تو ایمان بھی نکل جاتا ہے ۔ ماریہ گوہر اور نشاط عالم نے ترانہ پیش کیا ۔ حافظہ رقیہ تنویر ‘ قدسیہ کوثر اور ثمینہ نے تلاوت و ترجمانی اردو ‘عربی اور انگریزی میں پیش کئے ۔ سمیرا نے کنوینر کے فرائض انجام دیئے ۔ شاہین فاطمہ ناظمہ خواتین عادل آباد کی دُعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا ‘ مقامی و غیر مقامی طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT