Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ن14 نئی کمپنیوں کے ذریعہ 118 کروڑ کی سرمایہ کاری

ن14 نئی کمپنیوں کے ذریعہ 118 کروڑ کی سرمایہ کاری

سات ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ وزیر صنعت کرشنا راؤ کا بیان
حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ٹی ایس ۔ آئی پاس کے ذریعہ پانچویں مرحلہ کے منظوریوں کے ایک حصہ کے طور پر 14 نئی صنعتوں کے قیام کی منظوری دی ہے اور اس سلسلہ میں وزیر بھاری مصنوعات مسٹر جے کرشنا راؤ نے آج 14 نئی صنعتوں کی نظوری سے متعلق دستاویزات (احکامات منظوریاں) حوالے کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں 1118.62 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ذریعہ پانچویں مرحلہ میں منظورہ صنعتوں کے قیام سے زائداز سات ہزار افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ مسٹر جے کرشنا راؤ نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں قائم کئے جانے والے نئے صنعتی اداروں میں 80 فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو ہی فراہم کی جائیں گی۔ وزیر بھاری مصنوعات نے مزید کہاکہ گزشتہ عرصہ قبل بھی حکومت نے کئی نئی صنعتوں کے قیام کیلئے منظوریاں دے چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ ریاست بھر میں صنعتی ترقی پر اولین ترجیح دے رہی ہے بلکہ بیرون ممالک کے صنعتکار بھی ریاست تلنگانہ میں اپنی صنعتیں قائم کرنے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ حکومت تلنگانہ نے نئی صنعتوں کے قیام کے سلسلہ میں سرمایہ کاری کرنے والے صنعتکاروں کو مختلف ترغیبات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ایک بنیادی سہولتیں بھی فراہم کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT