Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ن11 نومبر کو کانگریس سے اہم شخصیتوں کو ایوارڈس اور رقمی انعام پیش کرنے کی نمائندگی

ن11 نومبر کو کانگریس سے اہم شخصیتوں کو ایوارڈس اور رقمی انعام پیش کرنے کی نمائندگی

صدر پردیش کانگریس کمیٹی تلنگانہ کیپٹن اتم کمار ریڈی سے فاروق حسین و دیگر کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے آج گاندھی بھون میں کانگریس قائدین کے ایک وفد کے ساتھ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے 11 نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر سماجی و سیاسی اور فلاحی خدمات انجام دینے والی 14 اہم شخصیات کے نام سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈس معاوضہ کے ساتھ تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی طرف سے 11 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا اس وفد میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس مسٹر سید یوسف ہاشمی کانگریس کے اقلیتی قائدین میں سید فاروق پاشاہ قادری ، مسٹر محمد اعجاز خاں ، مسز عظمیٰ عاشی ، مسٹر اعظم علی بھی موجود تھے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے مسٹر محمد فاروق حسین کی جانب سے وصول ہونے والی یادداشت پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو عملی شکل دینے کی مسٹر محمد خواجہ فخر الدین کو ہدایت دی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ مسٹر محمد فاروق حسین نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ ، علی نواز جنگ ، مولانا حمید الدین عاقل حسامی ، حافظ منیر الدین ، کامریڈ مخدوم محی الدین ، سید لطیف الدین قادری ، محمد امان اللہ خاں ، سابق رکن اسمبلی جسٹس سردار علی خاں ، سید مکثرشاہ ، حافظ ابویوسف ، میر احمد علی خاں ، ایم ایم ہاشمی ، سید رحمت علی ، کے ایم خان نے ملت اور قوم کی ترقی کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ۔ ان کی خدمات کو خراج پیش کرنے اور مختلف شعبوں میں بے لوث خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے متذکرہ شخصیات کے نام سے ایوارڈ پیش کیے جائیں اور ایوارڈ کے علاوہ مالی امداد بھی دی جائے ۔ وہ اپنی طرف سے 11 ہزار روپئے کا پیشکش کرتے ہیں اور صدر پردیش کانگریس کمیٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس تقریب میں تعاون کریں اور دوسرے کانگریس کے منتخب عوامی نمائندے بھی ان کی تجویز کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT