Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / واؤرینکا نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

واؤرینکا نے ٹریننگ کا آغاز کردیا

جنیوا ۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اور 3 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپئن اسٹینسلس واورینکا نے زخموں سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔ واورینکا رواں برس جولائی میں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلاء ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے سیزن کے باقی ٹورنامنٹس سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ 32 سالہ واورینکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل اور فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم زخموں کے باعث انہیں ومبلڈن اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اگست میں گھٹنے کی سرجری کروائی ہے اور زخم سے چھٹکارہ پانے کے بعد انہوں نے پہلی بار ٹریننگ شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ ٹریننگ شروع کرنے پر بہت خوشی ہے اور آئندہ سیزن میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے کیلیے پر جوش ہوں۔

 

TOPPOPULARRECENT