Wednesday , August 15 2018
Home / Top Stories / وائرس ’نیپاہ‘سے کیرالا میں اب تک 11 افراد ہلاک

وائرس ’نیپاہ‘سے کیرالا میں اب تک 11 افراد ہلاک

KOZHIKODE, MAY 22:- People wearing masks are seen at a hospital in Kozhikode in the southern state of Kerala, India May 21, 2018. Picture taken May 21, 2018. REUTERS-29R

انسانوں اور جانوروں کیلئے ٹیکہ ہنوز ایجاد نہیں ہوا ، صورتحال قابو میں : مرکزی وزیر

نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں وائرس ’نیپاہ‘ کے باعث 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تازہ اموات میں دواخانہ میں کام کرنے والی ایک نرس کی موت بھی شامل ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس کے بارے میں خوف زدہ نہ ہوں، ملک میں صورتحال قابو میں ہے۔ یہ وائرس غیرمتوقع طور پر تیز سے پھیل گیا ہے۔ حکومت اس پر قابو پانے کے مناسب اقدامات کررہی ہے۔ فی الحال یہ وائرس مقامی سطح تک ہی پایا جاتا ہے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے کہا کہ کیرالا میں وائرس نیپاہ سے ہونے والی اموات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ مرکزی سیکریٹری صحت پریتی سدن اور ڈائریکٹر جنرل آئی سی ایم آر ڈاکٹر بلرام بھارگوا کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حکومت کیرالا سے ہر ممکنہ تعاون کریں اور اس وائرس کو روکنے میں مدد کریں۔ یہ وائرس جانوروں کے ذریعہ انسانوں میں منتقل ہورہا ہے۔ اب تک جانوروں یا انسانوں پر حملہ کرنے والے اس وائرس کا ٹیکہ تیار نہیں کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، خاص کر چوہوں اور خنزیر میں یہ وائرس پایا جاتا ہے۔ دیگر جانور بھی اس سے متاثر ہوکر وائرس پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے خنزیروں، چوہوں یا گھریلو مویشیوں سے دُور رہیں۔ پونے کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ویرالوجی نے متوفی کے جسم سے حاصل کردہ مادہ نمونہ کا ٹسٹ کیا جس کے بعد ہی اس وائرس کی توثیق ہوئی۔ عالمی صحت تنظیم کی رپورٹ کے مطابق وائرس نیپاہ NIV انفیکشن نیا ابھرنے والا مرض ہے جو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس سے دونوں جانور اور انسان متاثر ہوتے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس وائرس کے تعلق سے سوشیل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

وائرس سے متاثرہ نرس کی شوہر سے دردمندانہ اپیل
کیرالا میں وائرس ’’نیپاہ ‘‘سے متاثرہ نرس نے بستر مرگ پر اپنے شوہر سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ اب اس دنیا سے رخصت ہورہی ہے۔ آپ ہمارے بچوں کا اچھی طرح سے خیال رکھیں۔ اس نرس نے دل کو چھولینے والے پیام میں کہا کہ جارہی ہوں، میرے بعد میرے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ یہ جذباتی پیام 28 سالہ نرس کا ہے جو اپے شوہر ساجیش کو لکھا ہے اس کا یہ پیام سوشیل میڈیا پر عام ہوا تو لوگوں نے وائرس ’’نیپاہ‘‘ کے بارے میں احتیاط کرنے پر زور دینا شروع کیا۔

TOPPOPULARRECENT