Wednesday , October 24 2018
Home / ہندوستان / وائس ایڈمرل آر بی پنڈت نے بحریہ اکیڈمی کے کمانڈنٹ کاعہدہ سنبھالا

وائس ایڈمرل آر بی پنڈت نے بحریہ اکیڈمی کے کمانڈنٹ کاعہدہ سنبھالا

نئی دہلی، 19فروری (سیاست ڈاٹ کام) وائس ایڈمرل آر بی پنڈت نے آج ہندوستانی بحریہ اکیڈمی کے کمانڈینٹ کا عہدہ سنبھالا۔انہوں نے وائس ایڈمرل ایس وی بھوکرے کی جگہ پر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے ، جنہیں آج اکیڈمی کے کمانڈینٹ کی حیثیت سے میعاد مکمل ہونے پرروایتی انداز میں الوداعیہ دیا گیا۔ وائس ایڈمرل پنڈت نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑگواسلا کے کیڈیٹ رہے ہیں اور ان کو آبدوز شکن جنگی نظام میں کافی مہارت ہے ۔وہ آئی این ایس نرگھٹ، آئی این ایس وندیاگیری، آئی این ایس جلشو سمیت ممبئی میں واقع 22 ویں میزائل ویزیل اسکویڈرن کی کمان سنبھال چکے ہیں۔وہ اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن میں بحریہ کے مشیر کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں اور بحریہ کی جنوبی کمان کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ہندوستانی بحریہ اکیڈمی کے چھٹے کمانڈنٹ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT