Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / وائس چانسلر وشوا بھارتی کی برطرفی کو صدر جمہوریہ کی منظوری

وائس چانسلر وشوا بھارتی کی برطرفی کو صدر جمہوریہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 15 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے وشوا بھارتی کے وائس چانسلر ششانت دتہ گپتا کی برطرفی کیلئے منظوری دیدی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو برطرف کردیا گیا ہے ۔ وزارت فروغ انسانی وسائل کے ایک عہدیدار نے آج یہے اطلاع دی ہے کہ صدر جمہوریہ جو کہ سنٹرل یونورسٹی کے وزیٹر بھی ہیں، وزارت کی سفارش پر وائس چانسلر دتہ گپتا کی برطرفی کو منظور کردیا ہے۔ قبل ازیں وزارت ایچ آر ڈی نے دتہ گپتا کی برطرفی کیلئے ایک سفارش پر مشتمل ایک فائل صدر جمہوریہ کو روانہ کی تھی جنہیں مالیاتی اور انتظامی دھاندلیوں کے الزامات کا سامنا تھا اور اس خصوص میں وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے تادیبی کارروائی منظوری دیدی تھی ۔ تاہم صدر جمہوریہ کے دفتر نے بعض اعتراضات اٹھائے تھے جس پر وزارت ایچ آر ڈی نے وزارت قانون سے رائے طلب کی تھی ۔ پرنب مکرجی نے دتہ گپتا سے متعلقہ فائل کو دو مرتبہ وزارت HRD کو واپس کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT