Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / وائٹ ہائوس کے نزد مشتبہ شخص گرفتار

وائٹ ہائوس کے نزد مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن۔ 20 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس کے قریب ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق 41سالہ آر جیکب ہائم کا تعلق ریاست آئیووا سے ہے۔ حکام نے کہا کہ وہ آئیووا سے سفر کرکے واشنگٹن پہنچا اور وائٹ ہائوس کے مشرقی حصے میں دفتر سیکرٹ سروس میں جا کر کہا کہ اسے وائٹ ہائوس جانے کیلئے کہا گیا ہے۔ تاہم سیکرٹ سروس والوں نے اسے گرفتار کرلیا اور اس کی کار کی تلاشی لی تو آٹو میٹک رائفل ، 40 گولیاں اور ایک خنجر ملا۔

TOPPOPULARRECENT