Monday , December 11 2017
Home / دنیا / وائٹ ہاوس کی طوفان سے راحت کیلئے 29ارب ڈالر کی تجویز

وائٹ ہاوس کی طوفان سے راحت کیلئے 29ارب ڈالر کی تجویز

واشنگٹن ۔ 4 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وہائٹ ہاوس پورٹو ریکو ، ٹکساس اور فلوریڈا میں سمندری طوفان سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے کانگریس کے سامنے 29ارب ڈالر کی مدد کی تجویز رکھے گا۔ وائٹ ہاوس کے ایک افسر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔وہائٹ ہاوس کے ایک افسر نے کہاکہ اس تجویز کے تحت سمندری طوفان سے متاثرہ لوگوں کیلئے 13 ارب ڈالر کی جبکہ سیلاب کے تعلق سے بنائے جارہے سرکاری منصوبوں کیلئے 16ارب ڈالر کا مطالبہ کیا جائے گا۔ٹرمپ انتطامیہ نے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے 576.5ملین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے ۔ طویل مدت کے قرض کا تعین اور جنگلات منیجمنٹ میں اصلاحات کی تجویز کو بھی کانگریس سے منظوری ملنے کی امید ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینہ سمندری طوفان کی وجہ سے پورٹو ریکو، ٹکساس اور فلوریڈا میں بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT