Monday , December 18 2017
Home / دنیا / وائٹ ہاؤز نے بھی ٹرمپ کے بیان کا سخت نوٹ لیا

وائٹ ہاؤز نے بھی ٹرمپ کے بیان کا سخت نوٹ لیا

واشنگٹن۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وائٹ ہاؤس نے ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات دیکر وہ صدارت کے منصب کے لئے خود کو نااہل ثابت کر رہے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤز جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کے طور پر مہم میں ان کے خطاب تاریخ پر گرد ڈال رہے ہیں۔’ ان کے بیانات ‘ماحول کو زہریلا اور گزند پہنچانے کا باعث ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ری پبلیکن پارٹی کے جن ارکان نے ٹرمپ کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کی تھی انہیں چاہئے کہ وہ فی الفور ان سے برأت کا اعلان کریں۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد، وائٹ ہاؤز نے فوری طور پر اس کی مذمت کی، اور اِسے “امریکی اقدار کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔

 

امریکہ میں گردوارہ پر حملہ
داعش کیخلاف تحریری نعرے
لاس اینجلس۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا میں ایک انتہا پسند پاکستانی جوڑے کے ذریعہ اندھا دھند فائرنگ میں متعدد لوگوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد حیرت انگیز طور پر ایک گردوارہ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تہس نہس کردیا گیا جبکہ حملہ آوروں نے وہاں دولت اسلامیہ مخالف نعرے بھی تحریر کئے۔ دریں اثناء گردوارہ سنگھ سبھا کے بورڈ ارکان اور کمیونٹی ارکان نے 6 ڈسمبر کی صبح بتایا کہ لاس اینجلس کے مضافات بوئنا پارک میں واقع گردوارہ پر حملہ کرتے ہوئے نہ صرف توڑ پھوڑ کی گئی بلکہ پارکنگ علاقہ میں موجود ایک ٹرک کو بھی تباہ کردیا گیا۔ بوئنا پارک میں سکھ گردوارہ کے صدر اندرجوت سنگھ نے کہا کہ ہمیں اپنے کمیونٹی ارکان کی سکیورٹی سے متعلق تشویش لاحق ہے۔

TOPPOPULARRECENT