Thursday , January 17 2019

وائٹ ہاؤز کی طرف سے طوفان کا غلط ویڈیو ٹوئٹ کردیا گیا

واشنگٹن 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤز سوشیل میڈیا ڈائرکٹر ڈان اسکاوینو نے سیلاب زدہ میامی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ایک غلط ویڈیو کو ٹوئٹ کردیا جو طوفان ارما سے متاثر ہوا ہے لیکن جلد ہی خود ایرپورٹ حکام کی طرف سے اصلاح کرلی گئی۔ بعدازاں اسکاوینو نے غلط پوسٹ کو حذف کردیا۔ اُنھوں نے طوفان ارما کے تعلق سے کئی ٹوئٹس کئے تھے اور کہا تھا کہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کی واقفیت کے لئے یہ پوسٹ کررہے ہیں۔ میامی انٹرنیشنل ایرپورٹ نے اِس ٹوئٹ پر کہاکہ یہ ویڈیو میامی انٹرنیشنل ایرپورٹ کا نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT