Friday , October 19 2018
Home / دنیا / وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خودکشی

وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص کی خودکشی

واشنگٹن ۔4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہر واشنگٹن میں سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے سامنے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پر واقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔اس واقعہ کے وقت صدرڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ فلوریڈا گئے ہوئے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔سیکرٹ سروس یا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT