Tuesday , December 11 2018

وائیٹ ہاؤز سے راج شاہ کی پہلی پریس بریفنگ

واشنگٹن ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راج شاہ نے وہائیٹ ہاؤز میں آج پہلی مرتبہ پریس بریفنگ دی جس کے ساتھ ہی امریکی صدارتی دفتر سے پریس بریفنگ دینے والے وہ پہلے ہندوستانی نژاد امریکی بن گئے۔ راج شاہ وائیٹ ہاؤز کے پرنسپل ڈپٹی پریس سکریٹری کی حیثیت سے وہ وائیٹ ہاؤز کے صحافتی شعبہ میں اعلیٰ ترین عہدہ پر رسائی حاصل کرچکے ہیں۔ پریس بریفنگ پوڈیم سے پہلی مرتبہ خطاب سے قبل افسر اعلیٰ اور وائیٹ ہاؤز کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے راج شاہ کو ٹرمپ انتظامیہ میں ایک بہترین اور درخشاں کیریئر کے حامل ذمہ دار سے تعبیر کیا۔ 33 سالہ راج شاہ گذشتہ سال ستمبر سے اس عہدہ پر فائز ہیں۔ وائیٹ ہاؤز کے تاریخی جیمس ایس براڈی پریس بریفنگ روم کے پوڈیم سے راج شاہ کے پہلے خطاب سے قبل سارہ سینڈرس نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’راج شاہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے انتہائی فخر ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ میں وہ ایک بہترین اور درخشاں شخص ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT