Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / وائیٹ ہاؤز میں مزید تبدیلیوں کا منصوبہ نہیں ساتھیوں کو چیف آف اسٹاف جان لیکی کا تیقن

وائیٹ ہاؤز میں مزید تبدیلیوں کا منصوبہ نہیں ساتھیوں کو چیف آف اسٹاف جان لیکی کا تیقن

واشنگٹن۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ کو دہلا دینے والی حالیہ اعلیٰ سطحی برطرفیوں کے درمیان چیف آف اسٹاف جان کیلی نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر اسٹاف کو یقین دلایا ہے کہ وائیٹ ہاؤز فوری طور پر شخصی تبدیلیوں کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے بلکہ صرف عمل پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ کیلی نے گزشتہ روز انتظامیہ اسٹاف سے ملاقات کی تھی اور انہیں ان کی ملازمتوں کے تحفظ و اطمینان کے بارے میں دوبارہ یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسٹاف کو اپنی ملازمتوں کے بارے میں کسی فکر و تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ وائیٹ ہاؤز کی پریس سیکریٹری ساہ سینڈرس نے اپنی روزمرہ کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ہمیں بالکل وہی کرنا چاہئے جو ہم روزانہ کیا کرتے ہیں۔ وہ یہ کہ کام پر آئیں اور ممکنہ حد تک بہترین انداز میں ملازمت انجام دیں، ہم میں سے اکثر اسٹاف کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں فکرمند ہوا کرتے ہیں جو اس موضوع کا حصہ نہیں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT