Thursday , December 13 2018

وائیٹ ہاوز کے سامنے ایک شخص نے خود کو گولی مار لی

واشنگٹن ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی سیکرٹ سرویس نے کہا کہ وائیٹ ہاوز کے باہر ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی اس واقعہ کے وقت صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائیٹ ہاوز میں موجود نہیں تھے ۔ وہ فلوریڈا میں ہیں ۔ اس فائرنگ واقعہ میں کسی دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ وائٹ ہائوز کے سامنے اس سے پہلے بھی احتجاجی مظاہرے کے دوران اقدام خوکشی کے واقعات پیش آئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT