Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / وائیکو نے نتیش ، لالو کو مبارکباد دی

وائیکو نے نتیش ، لالو کو مبارکباد دی

چینائی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بانی ایم ڈی ایم کے وائیکو نے آج نتیش کمار کو بہار اسمبلی چناؤ میں ان کی ’’تاریخ ساز‘‘ فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نے آر ایس ایس کی ترکیب دی گئی سفاکانہ ہندوتوا قوتوں کو مہلک جھٹکہ لگایا ہے۔ وائیکو نے نتیش کو مکتوب بھیجا اور ایک علحدہ مکتوب میں انھوں نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو بھی سراہا کہ انھوں نے نتیش کو گلے لگاتے ہوئے ہندوتوا قوتوں کی ناپاک کوششوں کا صفایا کردیا۔ دریں اثناء نئی دہلی سے سی پی آئی (ایم) نے اپنے پارٹنر سی پی آئی ۔ ایم ایل (لبریشن) کو بہار میں تین اسمبلی نشستیں جیتنے پر مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT