Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آرکانگریس کی رکن پارلیمنٹ بی رینوکا کی جلد تلگودیشم میں شمولیت

وائی ایس آرکانگریس کی رکن پارلیمنٹ بی رینوکا کی جلد تلگودیشم میں شمولیت

حیدرآباد15اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )کرنول کی وائی ایس آرکانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ بی رینوکا کی جلد اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم میں شمولیت کی اطلاعات ہیں۔دو دن پہلے انہوں نے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو سے ملاقات کی تھی۔سمجھا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران انہوں نے تلگودیشم میں ان کی شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔تلگودیشم پارٹی اب اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ کونسی تاریخ کو وہ پارٹی میں شامل ہوں گی۔اننت پور کے وائی ایس آرکانگریس کے سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی کی بھی جلد تلگودیشم میں شمولیت کی اطلاعات ہیں۔تلگودیشم پارٹی چاہتی ہے کہ عوامی مسائل پر پدیاتراکرنے والے وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن کی پارٹی کے مزید ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیمنٹ کو ان کی یاترا کے دوران ہی تلگودیشم میں شامل کرواتے ہوئے نفسیاتی طور پر ان کو کمزور کیاجائے ۔سابق میں نندیال کے رکن پارلیمنٹ ایس پی وائی ریڈی نے بھی تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ رینوکا کے شوہر پہلے ہی تلگودیشم میں شامل ہوچکے ہیں جس کے بعد سے یہ اطلاعات گشت کر رہی تھیں کہ رینوکا بھی جلد ہی تلگودیشم میں شامل ہوجائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT