Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر سی پی قائد شرمیلا کی نلگنڈہ میں دوسرے مرحلہ کی پرسہ یاترا

وائی ایس آر سی پی قائد شرمیلا کی نلگنڈہ میں دوسرے مرحلہ کی پرسہ یاترا

509 کیلو میٹر سفر کا عزم، تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے اقدامات

509 کیلو میٹر سفر کا عزم، تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے اقدامات
حیدرآباد /12 فروری (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کی قائد مسز شرمیلا 18 تا 22 فروری ضلع نلگنڈہ میں دوسرے مرحلہ کی پرسہ یاترا کرتے ہوئے 17 متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گی۔ واضح رہے کہ صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی نے اپنی بہن شرمیلا کو تلنگانہ کا انچارج نامزد کیا ہے۔ چوں کہ جگن تلنگانہ میں پرسہ یاترا نہیں کرسکے، اس لئے ان کی بہن یہ کام انجام دے رہی ہیں۔ مسز شرمیلا نے پہلے ضلع محبوب نگر میں پرسہ یاترا کی تھی اور گزشتہ ماہ ضلع نلگنڈہ میں بھی پہلے مرحلہ کی یاترا کرچکی ہیں۔ ذرائع کے بموجب اس یاترا کے دوران بھونگیر، آلیر، تنگا تورتی، نلگنڈہ، مونگوڈ اور نکریکل اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرتے ہوئے 509 کیلو میٹر کا سفر طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے بموجب وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے مسز شرمیلا کی پدیاترا کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دریں اثناء جنرل سکریٹری تلنگانہ وائی ایس آر کانگریس کے شیو کمار نے کہا کہ مسز شرمیلا کی پرسہ یاترا سے تلنگانہ میں پارٹی مستحکم ہوگی اور ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود بالخصوص تلنگانہ کی ترقی کے لئے جو کام انجام دیئے ہیں، وہ ناقابل فراموش ہیں، جب کہ ریاست میں ان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT