Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وائی ایس آر سی پی کا اقلیتوں سے انصاف

وائی ایس آر سی پی کا اقلیتوں سے انصاف

محبوب نگر 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب حبیب عبدالرحمن العطاس کو حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے جانے کی اطلاع کے ساتھ ہی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع کے وائی ایس آر قائد شیخ عبداللہ نے اس فیصلہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ جناب حبیب عبدالرحمن العطاس ک

محبوب نگر 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب حبیب عبدالرحمن العطاس کو حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے جانے کی اطلاع کے ساتھ ہی اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ضلع کے وائی ایس آر قائد شیخ عبداللہ نے اس فیصلہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ جناب حبیب عبدالرحمن العطاس کو یہاں سے ٹکٹ دیتے ہوئے اقلیتوں کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حبیب صاحب کا تعلق محبوب نگر سے ہے وہ عوام خصوصا اقلیتوں میں بے حد مقبول ہیں۔ ٹی آر ایس نے پچھلے انتخابات میں سید ابراہیم سے قبل حبیب عبدالرحمن العطاس کو محبوب نگر سے ٹکٹ دیکر واپس لے لیا تھا جس سے محبوب نگر کیعوام میں ناراضگی پیدا ہوئی تھی جس کے بعد موصوف نے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی اقلیتی دوستی اور کارکردگی سے متاثر ہوئے جیسا کہ تعلیم ملازمتوں اور دیگر شعبہ جات میں مسلمانوں کو نمائندگی دی تھی۔ اب وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی بھی ان کے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیکولرازم کو زندہ رکھنے کیلئے ان کے والد کی طرح تمام طبقات کے ساتھ انصاف کیلئے کوشاں ہیں۔ کسی نمائندگی کے بغیر انہوں نے مسلمانوں کی قابل لحاظ آبادی والے حلقہ سے محبوب نگر سے حبیب عبدالرحمن العطاس کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ انہو ںنے آخر میں اس توقع کا اظہار کیا کہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے حبیب عبدالرحمن العطاس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے کیونکہ صدر وائی ایس آر کانگریس جگن موہن ریڈی کے اس فیصلے سے محبوب نگر کے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT