Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس ایم پی کے گیتا کی اسپیکر لوک سبھا سے شکایت

وائی ایس آر کانگریس ایم پی کے گیتا کی اسپیکر لوک سبھا سے شکایت

حیدرآباد /5 اگست (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مسز کے گیتا نے اپنے پارٹی ورکرس کے خلاف اسپیکر لوک سبھا سے شکایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی شبیہ بگاڑنے کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ مسز گیتا نے چند دن قبل چیف منسٹر آندھرا پردیش سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد انھوں نے چندرا بابو نائیڈو کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائیڈو کی قیادت میں آندھرا پردیش تیزی سے ترقی کرے گا اور اقتدار کے لئے چندرا بابو نائیڈو موزوں شخصیت ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وائی ایس آر کانگریس میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے۔ وہ اس سلسلے میں صدر پارٹی جگن موہن ریڈی سے تحریری شکایت کرچکی ہیں، لیکن ان کی شکایت کو نظرانداز کردیا گیا۔ جس کے بعد وائی ایس آر کانگریس کے قائدین نے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور سوشل میڈیا میں ان کے امیج کو بگاڑا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ڈی جی پی آندھرا پردیش اور اسپیکر لوک سبھا سومترا مہاجن سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت کرچکی ہیں، اس کے باوجود سوشل میڈیا میں ان کی غلط تصویر شائع کی جا رہی ہے اور ان کے امیج کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT