Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس حکومت کی تشکیل پر غریب افراد کو بھر پور مدد

وائی ایس آر کانگریس حکومت کی تشکیل پر غریب افراد کو بھر پور مدد

جگن موہن ریڈی کی سنکلپ یاترا ، عوامی جلسوں سے خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی پرجا سنکلپ یاترا آج 32 ویں دن میں پہونچ گئی ۔ انہوں نے ضلع اننت پور کے مختلف مقامات پر آج عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں وائی ایس آر کانگریس زیر قیادت حکومت تشکیل دئیے جانے پر ہر غریب افراد کی بھر پور مدد کی جائے گی اور غریب عوام کے ساتھ رہے گی ۔ جب کہ انجینئرنگ کورس کے لیے سالانہ ایک لاکھ سے زائد کے مصارف عائد ہوتے ہیں لیکن چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت حکومت سالانہ صرف 35 ہزار روپئے فراہم کرنے کو اپنی ذمہ داری تصور کررہی ہے اور یہ رقومات بھی کب فراہم کی جاتی ہیں پتہ نہیں چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار حاصل کرنے کے ساتھ ہی ان تمام حالات کو تبدیل کردیں گے اور زیادہ سے زیادہ رقومات فراہم کی جائیں گی ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی نے مزید کہا کہ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے فرزند کی حیثیت سے وہ دو قدم آگے رہتے ہوئے فیس کی مکمل رقم فراہم کرنے کے علاوہ ہاسٹل میس چارجس کے لیے مزید 20 ہزار روپئے بھی دئیے جائیں گے ۔ اس گاوں کے کم از کم دس افراد کو اس سکریٹریٹ میں ملازمت فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں درخواست پیش کیے جانے کے اندرون 72 گھنٹوں میں فلاح و بہبودی اسکیمات پر عمل آوری ہونے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے اور فلاح و بہبودی اسکیمات کی فراہمی میں ذات پات اور سیاسی پارٹی وغیرہ کو نہیں دیکھا جائے گا ۔ مسٹر وائی ایس جگن نے ضعیف العمر افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے اور انہیں آشیرواد دینے کی خواہش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT