Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس راجیہ سبھا انتخاب کی پولنگ کا بائیکاٹ کرے گی

وائی ایس آر کانگریس راجیہ سبھا انتخاب کی پولنگ کا بائیکاٹ کرے گی

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) ریاست میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 7 فبروری کو رائے دہی ہونے والی ہے ایسے میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے راجیہ سبھا انتخابات کی پولنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 7 فبروری کو پولنگ ہونے والی ہے اور اس سلسلہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو راجیہ س

حیدرآباد 4 فبروری (سیاست نیوز) ریاست میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 7 فبروری کو رائے دہی ہونے والی ہے ایسے میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے راجیہ سبھا انتخابات کی پولنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے 7 فبروری کو پولنگ ہونے والی ہے اور اس سلسلہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو راجیہ سبھا کی ووٹنگ میں شامل نہ ہونے اور رائے دہی کا بائیکاٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وہپ جاری کیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا چونکہ ساز اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس کو راجیہ سبھا انتخاب میں اپنے امیدوار کو نامزد کرکے مقابلہ کرنے کیلئے مناسب اکثریت نہیں ہے جس کے پیش نظر پارٹی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کو راجیہ سبھا انتخابات کیلئے رائے دہی میں حصہ نہ لینے ہدایات دی ہیں۔ بعض گوشوں سے وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی کے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے منعقد ہونے والی رائے دہی میں حصہ لینے کی افواہیں اُڑائی جارہی ہیں لیکن ان افواہوں کو پارٹی نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT