Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس میں اقرباء پروری

وائی ایس آر کانگریس میں اقرباء پروری

کڑپہ۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے اسمبلی و پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ کڑپہ اسمبلی حلقہ سے مسٹر ایس بی امجد باشاہ کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسٹر ایس بی امجد باشاہ کل 17اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کڑپہ حلقہ لوک سبھا سے مسٹر جگن موہن ریڈی کے چچا زاد بھائی مسٹر وائی ایس ا

کڑپہ۔/16اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اپنے اسمبلی و پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ کڑپہ اسمبلی حلقہ سے مسٹر ایس بی امجد باشاہ کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ مسٹر ایس بی امجد باشاہ کل 17اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کڑپہ حلقہ لوک سبھا سے مسٹر جگن موہن ریڈی کے چچا زاد بھائی مسٹر وائی ایس اویناش ریڈی 19اپریل کو اپنے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ مسٹر وائی ایس اویناش ریڈی پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ راجم پیٹ حلقہ لوک سبھا سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے سابق ریاستی وزیر پداریڈی رامچندرا ریڈی کے فرزند متھن ریڈی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ مسٹر متھن ریڈی گذشتہ ایک برس سے حلقہ لوک سبھا راجم پیٹ سے اپنی کارروائیاں چلارہے تھے۔ مسٹر متھن ریڈی بھی پہلی مرتبہ انتخابات میںحصہ لے رہے ہیں۔ کملاپورم اسمبلی حلقہ سے مسٹر جگن موہن ریڈی کے ماموں پی رویندرا ناتھ ریڈی امیدوار ہوں گے۔ میدکور حلقہ سے سابق رکن اسمبلی رگھورامی ریڈی کے نام کا اعلان کیا گیاہے۔

پروداٹور سے راچاملو پرساد ریڈی امیدوار ہوں گے۔ مسٹر پرساد ریڈی بھی پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی تشکیل کے بعد سے ہی مسٹر پرساد ریڈی پارٹی سے وابستہ اور سرگرم رہے ہیں۔ بدویل سے جیاراملو کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ رائے چوٹی( راجم پیٹ) ریلوے کوڈور اور جملمڈگو سے سٹینگ اراکین اسمبلی مسٹر شری کانت ریڈی، امرناتھ ریڈی، سرینواسلو اور آدی نارائنا ریڈی کو ہی دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ یہ چاروں اراکین اسمبلی نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بحیثیت وائی ایس آر کانگریس پارٹی امیدوار شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور ان انتخابات کیلئے چاروں امیدواروں نے پہلے ہی پارٹی مہم شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT