Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس میں مزید انحراف کو روکنے کوششیں تیز

وائی ایس آر کانگریس میں مزید انحراف کو روکنے کوششیں تیز

وجئے واڑہ۔ 14 اپریل (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں واحد اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کے اب تک 11 ارکان اسمبلی منحرف ہوکر تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔ مزید انحراف کو روکنے کیلئے پارٹی اب سرگرم ہوچکی ہے چنانچہ وائی ایس آر کانگریس نے اپنے قائدین کو ضلع وجیانگرم روانہ کیا تاکہ دو ارکان اسمبلی کو پارٹی میں برقرار رہنے کی ترغیب دی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دو ارکان اسمبلی بھی انحراف کیلئے تیار ہیں ، لیکن وائی ایس آر ٹیم بابلی رکن اسمبلی ایس کرشنا رنگاراؤ سے ملاقات نہیں کرپائی کیونکہ وہ شہر کے باہر تھے۔ ان کے علاوہ ایک اور رکن اسمبلی پی راجنا دورا سے جگن کے نمائندوں نے آج ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT