Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائید کی تلگودیشم میں شمولیت

وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائید کی تلگودیشم میں شمولیت

مزید دو تین ارکان اسمبلی بھی پارٹی کو خیرباد کرنے کوشاں ، وائی ایس آر سی پی کو مزید ایک دھکہ
حیدرآباد /20 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش میں وائی ایس ار کانگریس پارٹی کے ایک اور قائدککی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرجانے سے ایک اور نیا دھکہ لگا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرشنا کے گڈی وارہ میونسپل فلور لیڈر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر روی کانت نے اچانک وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوکر تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی تلگودیشم حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کروانے کیلئے گذشتہ چالیس یوم سے پرجا سنکلپ یاترا پروگرام کے پد یاترا کر رہے ہیں تو دوسری طرف اب تک وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 22 ارکان اسمبلی کے علاوہ بعض دیگر اہم قائدین وائی ایس ار کانگریس پارٹی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں مزید دو تین ارکان اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو خیرباد کرکے تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار دکھائی دینے کی اطلاعات پائی جارہی ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے نچلی سطح کے کیڈر ( قائدین ) کو بھی تلگودیشم پارٹی میں شامل کرنے کیلئے پارٹی قیادت کوشاں ہے اور ان ہی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر ہی گڈی واڑہ میونسپل کونسل میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی فلور لیڈر مسٹر روی کانت کو تلگودیشم پارٹی میں شامل کرلینے میں پارٹی قیادت کو کامیابی حاصل ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT