Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان کے استعفیٰ کا اعلان ڈرامہ

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان کے استعفیٰ کا اعلان ڈرامہ

چیف منسٹر چندرا بابو سے ہی اے پی کے مفادات کا تحفظ ، پی نارائینا وزیر اے پی کا بیان
حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات مسٹر پی نارائینا نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محض ضمنی انتخابات کے امکانات نہ رہنے کے پیش نظر ہی حالات کا اندازہ لگاکر ہی وائی ایس آر کانگریس پارٹی ارکان پارلیمان لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی پیش کرنے کا ڈرامہ کررہے ہیں ۔ آج نیلور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے سخت لہجہ میں کہا کہ آندھراپردیش کی تقسیم کی منظوری کیلئے بھرپور تائید و حمایت کرنے والی پارٹیاں آج وہی تقسیم ریاست قوانین پر عمل آوری کرنے سے گریز اور لاپرواہی کررہے ہیں ۔ مسٹر نارائینا نے کہاکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان کا مستعفی ہونے کا اعلان صرف ایک ڈرامہ کے سواء اور کچھ نہیں ہے ۔ جبکہ ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو آندھراپردیش کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT