Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ دواخانہ منتقل

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ دواخانہ منتقل

ایمبولنس گاڑیوں کی منتقلی میں رکاوٹ ، پولیس اور قائدین میں گرماگرم بحث
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ پر دہلی میں اے پی بھون پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کرنے والے وائی ایس آر کانگریس ارکان پارلیمان کو بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں دواخانہ منتقل کرکے غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کیمپ کو برخواست کردیا ۔ ارکان پارلیمان وائی ایس آر کانگریس پارٹی اویناش ریڈی اور مسٹر منتھن ریڈی کی بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے انہیں فوری طور پر دواخانہ منتقل کردیا ۔ ارکان پارلیمان کو دواخانہ منتقل کرتے وقت وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدینو کارکنوں نے ایمبولنس گاڑیوں کو آگے بڑھنے میں رکاوٹیں پیدا کیں ۔ جس کی وجہ سے پولیس اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائدین کے مابین زبردست لفظی تکرار ہوئی اور ہاتھا پائی کی صورتحال پیدا ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT