Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے طر ز عمل پر چندرا بابو نائیڈو کی تنقید

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے طر ز عمل پر چندرا بابو نائیڈو کی تنقید

حیدرآباد۔/6 فبروری، ( سیاست نیوز) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے طرز عمل پر تنقید کی اور پارٹی پر سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں ریاست آندھرا پردیش کے ساتھ ناانصافی ہونے کے باوجود وائی ایس آر کانگریس پارٹی مرکزی حکومت سے قربت اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی پر کیچڑ اچھالنے کو روز کا طریقہ کار بنالیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی مرکزی بجٹ میں ریاست آندھرا پردیش کیلئے فنڈز مختص نہ کئے جانے کو ریاستی حکومت پر ناکامی کا اظہار کرتے ہوئے دوہرا معیار اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مرکزی بجٹ کی ستائش کرتے ہوئے دوسری طرف حکومت آندھرا پدیش کی ناکامی کا الزام عائد کرنا خود اس وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو متعدد مرتبہ حکومت کے خلاف شکایتیں روانہ کرکے ریاست کو حاصل ہونے والے فنڈز کو رکوانے کی سخت مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ورلڈ بینک کو شکایتیں روانہ کرکے ورلڈ بینک سے حاصل ہونے والے قرض رقومات کو رکوانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی قائدین بالخصوص ارکان پارلیمان پر زور دیا کہ وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے طرز عمل کو سحتی سے کچلتے ہوئے مرکزی حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈز کے حصول کیلئے جدوجہد کریں۔ صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے قبل ازیں مرکزی بجٹ میں ریاست آندھراپردیش کے ساتھ کی گئی ناانصافی کے مسئلہ پر غور و خوض کرنے کیلئے پارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹ میں تلگودیشم ارکان پارلیمان کے احتجاج سے اجلاس میں شریک قائدین کو واقف کروایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT