Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر اور ان کی ماں سڑک حادثہ میں ہلاک

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر اور ان کی ماں سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد 21اکتوبر (یو این آئی) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈر اور ان کی ماں سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔چتور ضلع کے کانی پاکا علاقہ کے پارٹی لیڈر ودیاساگر راو اپنے ارکان خاندان کے ساتھ بذریعہ کار بنگالور و جارہے تھے کہ ان کی کار کلورٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ودیاساگر اور ان کی ماں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اور دیگر چار افراد شدید طور پرزخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع چتور کے توانم پلی منڈل کے ماریڈو پلی کے قریب پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طور پر ویلو ر کے سی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اس حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT