Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پر تلگو دیشم کی تنقید

وائی ایس آر کانگریس پر تلگو دیشم کی تنقید

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : قومی جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی نے ریاستی اپوزیشن پارٹی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو چیالنج کیا کہ ریاست کی ترقی کے مسئلہ پر وہ ( تلگو دیشم پارٹی ) مباحث کے لیے تیار ہے ۔ لہذا مباحث کے لیے وقت و مقام کا تعین کرلینے کا مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے فیصلہ کرلینے کی خواہش کی ۔ قومی جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی مسٹر این لوکیش نائیڈو جنہوں نے مختلف منڈلوں اور مواضعات اور شہری علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ انتہائی شاندار کارکرد چیف منسٹر ریاست آندھرا پردیش کے لیے دستیاب ہیں ۔ لیکن ریاست میں کوئی مناسب و با صلاحیت قائد اپوزیشن نہیں ہے ۔ انہوں نے تلگو روزنامہ ساکشی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ ساکشی کو ریاست آندھرا پردیش کی تیز رفتار جاری ترقی دکھائی ہی نہیں دیتی ہے ۔ علاوہ ازیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی صدر مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو بھی کوئی بھی ترقی دکھائی نہیں دیتی ہے ۔ اور مزید کہا کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو ریاست آندھرا پردیش کے تعلق سے کم از کم معلومات بھی نہیں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT