Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس پر کانگریس کے ساتھ ساز باز کا الزام

وائی ایس آر کانگریس پر کانگریس کے ساتھ ساز باز کا الزام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر صدر کانگریس پارٹی مسز سونیا گاندھی کے ساتھ مبینہ سیاسی سازباز کرلینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ محض ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ تلگو دیشم پارٹی کو نقصان پہونچا کر تلگو دیشم پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنا ہی کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر صدر کانگریس پارٹی مسز سونیا گاندھی کے ساتھ مبینہ سیاسی سازباز کرلینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ محض ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ تلگو دیشم پارٹی کو نقصان پہونچا کر تلگو دیشم پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنا ہی کانگریس پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا اہم مقصد ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے قائد اپوزیشن ریاستی قانون ساز کونسل مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے یہ بات بتائی ۔ اور استفسار کیا کہ آیا صدر کانگریس پارٹی مسز سونیا گاندھی کے ساتھ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے کئے گئے خفیہ معاہدات صحیح نہیں ہیں ۔

انہوں نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محض سیاست کو آلودہ بنانے کے لیے ہی مسٹر جگن موہن ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی تشکیل عمل میں لائی تاکہ اس سیاسی پارٹی کی آڑ میں نہ صرف اپنے سیاسی مفادات حاصل کرسکیں بلکہ اپنے تمام غیر قانونی املاک و بے قاعدگیوں سے متعلق کیسیس کی بھی یکسوئی کرلی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے خلاف سی بی آئی نے تحقیقات کے ذریعہ ان کی غیر مجاز املاک و غیر قانونی اقدامات و کرپشن کی روشنی میں ہی کیسیس درج کئے اور انہیں طویل عرصہ تک جیل میں رہنے پر مجبور کردیا ۔ علاوہ ازیں وائی ایس جگن موہن ریڈی کی غیر مجاز املاک کیسیس میں ہی سی بی آئی نے 43 ہزار کروڑ روپئے غیر مجاز رقومات پائے جانے کو ثابت کیا تھا لیکن ان رقومات کا پتہ چل نہیں رہا ہے ۔ لہذا مسٹر جگن موہن ریڈی سے مطالبہ کیا کہ ان 43 ہزار کروڑ روپیوں کو کہاں چھپا رکھا ہے ۔ واضح کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT