Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کا آئندہ انتخابات میں اقتدار یقینی

وائی ایس آر کانگریس کا آئندہ انتخابات میں اقتدار یقینی

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے برسر اقتدار آنے پر دو ہزار کروڑ روپیوں پر مشتمل آفات سماوی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی کی شروع کردہ پرجا سنکلپ یاترا کے ضلع اننت پور میں واقع بسکارایا پٹنم پہونچنے کے بعد ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تین ہزار کروڑ روپیوں پر مشتمل فنڈ قائم کیا جائے گا اور کسانوں کیلئے نفع بخش قیمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس ار کانگریس پارٹی کے برسر اقتدار آنے پر ہر م نڈل میں کسانوں کے اجناس کا تحفظ کرنے کیلئے کولڈ اسٹوریج سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی نے ریاست میں برسر اقتدار تلگودیشم حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلگودیشم حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی پابند نہیں ہے لیکن وائی ایس آر کانگریس پارٹی آج جو بھی تیقنات دے رہی ہے ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے ساتھ ہی ان وعدوں اور تیقنات کو پورا کرنے کے اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو پر الزام عائد کیا کہ وہ ہمیشہ صرف زبانی جمع خرچ کے اعلانات کرکے عوام کو خوش کرنے کے عادی ہیں ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گذشتہ انتخابات کے موقع پر ریاست کے عوام سے کئے ہوئے کوئی وعدے اور دئے گئے تیقنات کو پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ریاستی عوام کا اعتماد تلگودیشم حکومت پر سے ختم ہوچکا ہے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے ریاستی عوام قربت اختیار کرنے کی وجہ سے ہی آج ان کی پرجا سنکلپ یاترا میں جوق در جوق جمع ہو رہے ہیں اور جاری ان کی پد یاترا پر زبردست مثبت ردعمل حاصل ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT