Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کا آئندہ ماہ پلینری اجلاس

وائی ایس آر کانگریس کا آئندہ ماہ پلینری اجلاس

حیدرآباد ۔ 19جون ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا ایک اہم اجلاس آج یہاں صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں پارٹی پلینری اجلاس میں پیش کئے جانے والے مختلف قراردادیں پارٹی میں موضوع بحث بنائے جانے والے مختلف مسائل ‘ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور پلینری انتظامات پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ وائی ایس آر کانگریس پلینری کا اجلاس 8 اور 9جولائی کو منعقد ہوگا ۔ زائد از تین گھنٹوں تک جاری رہنے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمان ‘ وجئے سائی ریڈی ‘ وائی وی سبا ریڈی ‘ قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز کونسل ڈاکٹر اوما ریڈی وینکٹیشورلو ‘ پیدی ریڈی رام چندرا ریڈی ‘ بوتسہ ستیہ نارائنای ‘ دھرمنا پرساد راؤ ‘ ایس راما کرشنا ریڈی ‘ پارتھا سارتھی ‘ وی سرینواس ‘ ایل اپی ریڈی ‘ ٹی رگھورام کے علاوہ دیگر اور بھی قائدین شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT