Saturday , December 15 2018

وائی ایس آر کانگریس کا انتخابی منشور ، عوام کو دھوکہ کی کوشش:وائی رام کرشنوڈو

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس کا انتخابی منشور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے ۔ رکن پولیٹ بیورو و رکن قانون ساز کونسل تلگودیشم پارٹی نے کہا کہ آج وائی ایس آر کانگریس کے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ناقابل عمل وعدے کر رہی ہے اور ایسے اعلانات منشور کے ذریعہ کئے گئے جن پر یقین کرنا محال ہے ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے بتایا

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) وائی ایس آر کانگریس کا انتخابی منشور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے ۔ رکن پولیٹ بیورو و رکن قانون ساز کونسل تلگودیشم پارٹی نے کہا کہ آج وائی ایس آر کانگریس کے عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ناقابل عمل وعدے کر رہی ہے اور ایسے اعلانات منشور کے ذریعہ کئے گئے جن پر یقین کرنا محال ہے ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے بتایا کہ وائی ایس آر کانگریس کے انتخابی منشور میں کسانوں کو راحت کی جو بات کی گئی ہے وہ انتاہی مضحکہ خیز ہے چونکہ کسانوں پر بوجھ عائد کرنے والے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو عوام فراموش نہیں کئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی منشور کے ذریعہ جس طرح سے عوام کو رجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سربراہ وائی ایس آر کانگریس مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ریاست کو دھوکہ دینے کی تاریخ رقم کرنے کے بعد اب عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ مسٹر وائی رام کرشنوڈو نے بتایا کہ وائی ایس آر کانگریس کی کوشش ناکام ثابت ہوں گی ۔

چونکہ عوام بدعنوانیوں میں ملوث نوجوان قائد کی لغوبیانی سے واقف ہیں ۔ رکن قانون ساز کونسل تلگودیشم پارٹی کے بموجب سیما آندھرا میں تلگودیشم کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ چونکہ نئی ریاست کی تشکیل اور اس کی ترقی کیلئے تلگودیشم کا اقتدار ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح تلگودیشم کا سیما آندھرا میں کوئی مقابلہ نہیں ہے اسی طرح تلنگانہ میں بھی تلگودیشم پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہے اور وائی ایس آر سی پی تلگودیشم سے تلنگانہ میں بھی مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے انتخابی منشور کو جھوٹے وعدوں کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس عوامی اعتماد سے محروم سیاسی جماعت بن چکی ہے اور عوام اس سیاسی جماعت کو بدعنوانیوں و بے قاعدگیوں کی دولت کی حفاظت کیلئے تشکیل دیاگیا ہے تاکہ اقتدار کے ذریعہ کالادھن محفوظ کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT