Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کا ریل روکو احتجاج

وائی ایس آر کانگریس کا ریل روکو احتجاج

بھوک ہڑتالی ارکان پارلیمنٹ ساتھ اظہار یگانگت
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کے مطالبہ پر آج وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں ’’ ریل روکو‘‘ احتجاج منظم کیا گیا ۔ اس طرح وائی ایس آر کانگریس کے زیر اہتمام جاری جدوجہد میں زبردست شدت پیدا کی گئی جبکہ ریاست کو خصوصی موقف حاصل کرنا ہی اپنے اہم مقصد کا اظہار کرکے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے ا رکان پارلیمان نے اے پی بھون میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور بھوک ہڑتال کرنے والے ا رکان پارلیمان کے ساتھ اظہار یگانگت کرنے کیلئے گذشتہ دن ریاست میں قومی شاہراہوں کا محاصرہ کیاتھا اور آج صبح کی اولین ساعتوں سے ہی وائی ایس آر کانگریس قائدین نے گروپوں کی شکل میں پہونچکر ریاست کے مختلف مقامات پر ریل روکو احتجاج منظم اور سڑکوں پر پکوان کرنے ، بھیک مانگنے کے علاوہ بائیک ریالیاں وغیرہ منظم کرنے کے پروگرامس منعقد کئے تھے ۔ لیکن آج ریل روکو پروگرام کے موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے اور بعض مقامات پر ریل روکو احتجاج میں شامل وائی ایس آر کانگریس قائدین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو طاقت کا مظاہرہ کرنا پڑا ۔ تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف فراہم کرنے کیلئے احتجاجی وائی ایس ار کانگریس پارٹی قائدین زبردست نعرے بلند کر رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT