Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کا کل نئی دہلی میں دھرنا

وائی ایس آر کانگریس کا کل نئی دہلی میں دھرنا

چندرا بابو نائیڈو سے شمولیت کی اپیل ، جگن کو علاقائی و قومی جماعتوں کی تائید کا دعوی

چندرا بابو نائیڈو سے شمولیت کی اپیل ، جگن کو علاقائی و قومی جماعتوں کی تائید کا دعوی
حیدرآباد /14 فروری ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے بشمول تلگودیشم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 فروری کو نئی دہلی میں اس کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے دھرنا میں حصہ لیں ۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف وائی ایس آر کانگریس پارٹی 17 فروری کو جنتر منتر پر ایک احتجاجی دھرنا منظم کر رہی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ترجمان واسی ریڈی پدما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ دھرنا دراصل دہلی کی ہٹ دھرمی اور تلگو عوام کے عزت نفس کے درمیان ایک فیصلہ کن لڑائی ہوگا اور تلگو عوام کے عزت نفسر کو بالآخر فتح حاصل ہوگی ‘‘ ۔ واسی ریڈی پدما نے کہا کہ کانگریس کی تقسیم پرور سیاست کے خلاف جدوجہد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا یہ صحیح وقت ہے

اور مجوزہ دھرنا پارلیمنٹ میں ہمارے جذبات و احساست کی صحیح ترجمانی کرے گا ۔ نیز کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور دیگر سرکردہ قائدین اپنے ذہن تبدیل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ پدما نے تلگودیشم پارٹی کے لیڈر این چندرا بابو نائیڈو سے اپیل کی کہ وہ بھی اس احتجاج میں صامل ہوجائیں اور ریاست کے مسئلہ پر اپنا موقف واضح کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ انہیں ( چندرا بابو نائیڈو کو ) چاہئے کہ اپنی پارٹی کے تمام ارکان کے نام وہپ جاری کرے اور پارلیمنٹ میں یکساں موقف اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ قومی اور علاقائی جماعتوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے یگانگت کا اظہار کیا ہے ہمارے پارٹی لیڈر جگن موہن ریڈی ایک متحدہ ریاست کیلئے طاقتور آواز اٹھا رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں متحدہ ریاست کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے انتھک جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ پدما نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین اور ارکان دو ٹرینوں کے ذریعہ دہلی روانہ ہو رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT