Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کو اقتدار پر تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن

وائی ایس آر کانگریس کو اقتدار پر تمام مسائل کی یکسوئی کا تیقن

پرجا سنکلپ یاترا میں حوصلہ افزاء ردعمل ‘ جگن موہن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔21 جنوری ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جاری پرجا سنکلپ یاترا ضلع چتور میں زبردست کامیاب ثابت ہورہی ہے ۔ بالخصوص آج ضلع چتور کے کالاپتی اسمبلی حلقہ میں واقع چرلہ پلی کے مقام پر جگن موہن ریڈی یاترا کے ذریعہ 900کلومیٹر کے فاصلہ کی تکمیل پر جگن موہن ریڈی نے پودا لگایا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ جگن موہن ریڈی نے یاترا کا آبائی مقام ایڈوپولا پایہ سے آغاز کیا تھا جو کہ کرنول ‘ اننت پور میں پدیاترا کی تکمیل کے بعد اب ضلع چتور میں جاری ہے اور کالاپتی حلقہ میں ہزاروں عوام بشمول خواتین وغیرہ نے مسٹر جگن موہن ریڈی کی تائید کرتے ہوئے ان کے ساتھ قدم ملاکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ عوام یاترا کے دوران جگن موہن ریڈی سے ملاقات کر کے اپنے اپنے مسائل سے واقف کروارہے ہیں اور اس بات کی شکایت کی کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کی زیرقیادت چار سالہ حکومت میں نہ ہی کسی سے انصاف ہوا اور نہ ہی کوئی فلاح و بہبودی اقدامات انجام دیئے گئے ۔ اس کے علاوہ عوام کو درپیش مختلف مسائل کی یکسوئی بھی نہیں ہوسکی ۔ جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرنے عوام قطاروں میں گھنٹوں انتظار کر کے شاندار استقبال بھی کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں بالخصوص نوجوان طبقہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو انہیں درپیش مختلف مسائل بشمول فیس ریمبرسمنٹ ‘ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے سلسلہ میں یادداشتیں بھی پیش کررہے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT