Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کو اقتدار پر وائی ایس آر کے طرز پر حکمرانی

وائی ایس آر کانگریس کو اقتدار پر وائی ایس آر کے طرز پر حکمرانی

چندرا بابو نائیڈو پر وائی ایس آر کانگریس قائد وجئے سائی ریڈی کی تنقید
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی و رکن پارلیمان مسٹر وجئے سائی ریڈی نے آج پھر ایکبار چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو پر سنسنی خیز ریمارکس کیے اور کہاکہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے برسر اقتدار آنے پر ریاست آندھرا پردیش میں سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی جیسی حکومت ریاستی عوام کو فراہم کریں گے ۔ مسٹر وجئے سائی ریڈی نے آج اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام کے لیے مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نو رتنس لے آرہے ہیں ۔ جب کہ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اب تک ایک ہی ’ رتن ‘ لائے ہیں ۔ انہوں نے مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ’ پترا رتن ‘ یعنی فرزند رتن کے سواء اور کچھ نہیں لا سکے ۔ قائد وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وجئے سائی ریڈی نے بالواسطہ طور پر بی جے پی اور جناسینا پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی سیکل کے بی جے پی اور جناسینا دو پہیے ہیں جو کہ فی الوقت تلگو دیشم سے شکست حاصل کر گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے کامیاب پدیاترا سے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو دیوالیہ پن کا شکار ہو کر اپنا ذہنی توازن کھوچکے ہیں ۔ مسٹر وجئے سائی ریڈی نے چیف منسٹر پر مزید ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو جیسے افراد کو فی الفور ’ مینٹل ہاسپٹل ‘ میں شریک کروانے کی شدید ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT