Saturday , December 15 2018

وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمان کو استعفوں کے منظوری کی امید

اسپیکر لوک سبھا سمترامہاجن سے وائی ایس آر ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس ارکان پارلیمان نے واضح طور پر کہا کہ ان کے استعفیٰ منظور کرلئے جائیں گے۔ آج پھر ایک بار اسپیکر لوک سبھا شریمتی سمترا مہاجن سے ارکان پارلیمان وائی ایس آر کانگریس پارٹی ارکان پارلیمان نے ملاقات کی اور ان سے واضح کردیا کہ وہ تمام استعفوں کی منظوری کی پابند ہیں۔ ارکان پارلیمان نے مزید کہا کہ مکتوبات استعفوں کی توثیق کیلئے علحدہ مکتوب روانہ کرنے کے ساتھ ہی استعفے منظور کردینے کا اسپیکر لوک سبھا نے واضح تیقن دیا ہیں۔ اسپیکر لوک سبھا سے ملاقات کے بعد ارکان پارلیمان وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے استعفے منظور ہونے کے ساتھ ہی اب وہ تمام عوام کے پاس جاکر حقائق سے واقف کروائیں گے۔ مسٹر ایم راجے موہن ریڈی، رکن پارلیمانی وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے بتایا کہ پارٹی سے انحراف کرنے والے ارکان پارلیمان کو نااہل قرار دینے کا اسپیکر لوک سبھا سے مطالبہ کیا جس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ دو ارکان پارلیمان کے خلاف شکایات وصول ہوئی ہیں۔ اسی دوران وائی وی سباریڈی رکن پارلیمان نے بتایا کہ ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف کے مطالبہ پر اپنی جدوجہد جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT