Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کے ایم پیز نے اسپیکر کو استعفے پیش کردئے

وائی ایس آر کانگریس کے ایم پیز نے اسپیکر کو استعفے پیش کردئے

نئی دہلی 6 اپریل ( پی ٹی آئی ) وائی ایس آر کانگریس کے پانچ ارکان لوک سبھا نے آج اپنے استعفوں کے مکتوب اسپیکر سمترا مہاجن کو پیش کردئے ۔ انہوں نے آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے مطالبہ پر استعفے پیش کئے ۔ آج مستعفی ہونے والے ارکان میں ورا پرساد راؤ ‘ وائی وی سبا ریڈی ‘ پی وی مدھون ریڈی ‘ وائی ایس اویناش ریڈی اور پارٹی فلو لیڈر ایم راج موہن ریڈی شامل ہیں۔ ان ارکان نے اسپیکر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور اپنے مکتوب استعفے پیش کردئے ۔ استعفوں کے بعد پارٹی سربراہ جگن موہن ریڈی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کہا تھا کردیا ۔ ہم نے اپنے استعفے پیش کردئے ۔ اب چندرا بابو نائیڈو کو چیلنج ہے کہ وہ بھی اپنے ارکان پارلیمنٹ کو مستعفی کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT