Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کے لوک سبھا و اسمبلی امیدواروں کا اعلان

وائی ایس آر کانگریس کے لوک سبھا و اسمبلی امیدواروں کا اعلان

حیدرآباد ۔ /8 اپریل (سیاست نیوز) ریاست میں پہلے مرحلہ کے تحت (17) لوک سبھا اور (119) اسمبلی حلقہ جات کیلئے جاریہ ماہ /30 اپریل کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کیلئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے (13) لوک سبھا حلقہ جات اور (79) اسمبلی حلقہ جات کے امیدواروں کی پہلی فہرست رات دیر گئے جاری کی ہے ۔ (13) حلقہ جات لوک سبھا کے منجملہ دو حلقہ جات لوک سبھا ظہیرآباد سے مسلم امیدواروں مسٹر محمد محی الدین اور حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے مسٹر حبیب عبدالرحمن کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جبکہ (78) حلقہ جات اسمبلی کے منجملہ (5) اسمبلی حلقہ جات سے مسلم امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جن میں حلقہ اسمبلی سرپور (ضلع عادل آباد) سے مسٹر شبیر حسین ‘ حلقہ حلقہ اسمبلی منچریال سے مسٹر سید افضل الدین ‘ حلقہ اسمبلی آرمور ( ضلع نظام آباد) سے مسٹر ایس کے محبوب حلقہ اسمبلی راجندر نگر (ضلع رنگاریڈی) سے مسٹر سید مجتبی احمد اور حلقہ اسمبلی پداپلی (ضلع کریمنگر) سے مسٹر ایم اے مشتاق پاشاہ شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT