Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس ار کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا کے عدم استعفوںپر استفسار

وائی ایس ار کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا کے عدم استعفوںپر استفسار

پارٹی کو سیاسی مفادات عزیز ، تلگودیشم ایم پی رام موہن نائیڈو کا ردعمل
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) رکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی مسٹر کے رام موہن نائیڈو نے وائی ایس ار کانگریس پارٹی سے استفسار کیا کہ آیا ارکان پارلیمان ( راجیہ سبھا ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کیوں مستعفی نہیں ہوئے ؟ اور راجیہ سبھا ارکان پارلیمان استعفی نہ دینے کی آخر وجہ کیا ہے ۔ واضح کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر رام موہن نائیڈو نے وائی ایس آر کانگریس کو اس بات پر سخت جھنجوڑا کہ مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرکے آخر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے دیگر پارٹیوں سے تائید کرنے کی خواہش یا اپیل کیوں نہیں کی ۔ رکن پارلیمان تلگودیشم پارٹی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کو اپنے سیاسی مفادات ہی اہمیت رکھتے ہیں۔ جبکہ تلگودیشم پارٹی ریاستی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت سے دوری اختیار کرکے نہ صرف وزارتی عہدوں سے استعفی دے دیا بلکہ این ڈی اے سے بھی علحدگی اختیار کی ۔ علاوہ ازیں تلگودیشم پارٹی اپنے ا رکان پارلیمان کی چیتنیہ یاتراؤں کے بعد بس یاتراؤں کو شروع کرنے کے سلسلہ میں بھی فیصلہ کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT