Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر سی پی کو اقتدار پر سالانہ 12 سلینڈر دینے کا وعدہ

وائی ایس آر سی پی کو اقتدار پر سالانہ 12 سلینڈر دینے کا وعدہ

شمس آباد 12 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کواگوڑہ میں وائی ایس آر پارٹی ضلع کنوینر بی جناردھن ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے عوام میں وائی ایس آر اقتدار پر آنے کے بعد جو اسکیمات متعارف کی جارہی ہیں۔ اس کے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے۔ جناردھن ریڈی نے کہاکہ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں جن جن مقامات کا

شمس آباد 12 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کواگوڑہ میں وائی ایس آر پارٹی ضلع کنوینر بی جناردھن ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے عوام میں وائی ایس آر اقتدار پر آنے کے بعد جو اسکیمات متعارف کی جارہی ہیں۔ اس کے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے۔ جناردھن ریڈی نے کہاکہ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں جن جن مقامات کا دورہ کیا وہاں کئی مسائل سے عوام دوچار ہیں۔ سڑکوں کی حالت خستہ ہے۔ ڈرینج کا گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ کئی مقامات پر انڈر گراؤنڈ ڈرینج کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ عوام بھی ہم سے ملکر تمام مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جناردھن ریڈی نے عوام کو تیقن دیا کہ وائی ایس آر کانگریس اقتدار پر آتے ہی عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ جگن موہن ریڈی چیف منسٹر بننے کے بعد چار اسکیمات پر دستخط کریں گے۔ جن میں پہلا امابڑی اسکیم جس میں ہر گھر کا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر، انجینئر بنے۔

دوسرے میں پنشن کی رقم کو اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ سات سو روپئے کئے جائیں گے۔ تیسرا کسانوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے ایک بل کو منظور کیا جائے گا۔ چوتھا ڈاکرا مہیلا گروپ کے سود کو معاف کردیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر کئی پروگرامس کو بھی عمل میں لایا جائے گا۔ جناردھن ریڈی نے کہاکہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے۔ عوام بھی تبدیلی چاہتے ہیں۔ وائی ایس آر پارٹی میں عوام کثیر تعداد میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جن میں خواتین اور نوجوان شامل ہیں۔ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں وائی ایس آر پارٹی کی کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے سریدھر، میری کو منڈل پارٹی سکریٹری اور مانک راؤ کو کمیٹی ممبر کی حیثیت سے حلف دلوایا۔ محمد اکرام خان اور نذیر خان نے کہاکہ وائی ایس آر پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد ہی مسلمانوں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا اور دوبارہ ریاست کے عوام خوشحال زندگی گزاریں گے۔ اس موقع پر محمد اکرم خان، نذیر خان، رگھویندر ریڈی، سریدھر، سرینواس گوڑ، سلیمان، خلیل، اشوک یادو، شفیع، مہیپال ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT