Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر سی پی کے دو ارکان پارلیمنٹ کی تلگودیشم میں شمولیت

وائی ایس آر سی پی کے دو ارکان پارلیمنٹ کی تلگودیشم میں شمولیت

دہلی میں ایس پی وائی ریڈی اور بی رینوکا کی چندرابابو نائیڈو سے ملاقات

دہلی میں ایس پی وائی ریڈی اور بی رینوکا کی چندرابابو نائیڈو سے ملاقات

حیدرآباد 25 مئی (سیاست نیوز) سیما آندھرا علاقوں میں تلگودیشم پارٹی کو اکثریت حاصل ہونے کے سبب وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے منتخبہ عوامی نمائندے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے دو ارکان پارلیمنٹ نے آج تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو سے دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نندیال مسٹر ایس پی وائی ریڈی نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ اِسی طرح حلقہ پارلیمنٹ کرنول سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ مسز بی رینوکا جوکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں، نے بھی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تلگودیشم پارٹی کو منقسم آندھراپردیش میں اقتدار حاصل ہونے کے بعد تلگودیشم پارٹی کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اِس طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے بھی تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ نندیال مسٹر ایس پی وائی ریڈی نے دہلی میں صدر تلگودیشم مسٹر این چندرابابو نائیڈو سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر نائیڈو کی قیادت میں ہی نئی ریاست کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ مسٹر ایس پی وائی ریڈی نے بتایا کہ مسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ریاست کی ترقی کا جو منصوبہ تیار کیا ہے اُس منصوبہ سے متاثر ہوکر اُنھوں نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT