Wednesday , December 19 2018

وائی ایس آر کانگریس کو اقتدار پر مسلمانوں کیلئے سب پلان

اے پی کے کلور میں اقلیتی کانفرنس سے وائی ایس جگن موہن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔7جنوری ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس و قائد اپوزیشن آندھراپردیش مسٹر جگن موہن ریڈی نے آندھراپردیش میں انتخابات کے بعد وائی ایس آر کانگریس کی زیر قیادت عوامی حکومت میں ریاست کے مسلمانوں کیلئے سب پلان مرتب کیا جائیگا اور اس پر موثر عمل آوری کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ جگن موہن ریڈی نے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کے آبائی ضلع چتور میں پونگا نور حلقہ اسمبلی کے کلور مقام پر منعقدہ اقلیتی طبقہ کی کانفرنس میں شرکت کی اور کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے چار سالہ دور اقتدار میں ریاست کی ترقی ٹھپ ہوگئی ہے ۔ ان حالات میں ہمیں بہتر نظم و نسق کی حامل حکومت کی شدید ضرورت ہے اور سیاست کے تعلق سے عوام میں اعتماد و بھروسہ کو ختم کرنے کے ذمہ دار مسٹر نائیڈو ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی جیسے ہوں ‘ جسے آج بھی ریاست کے عوام یاد کرتے ہیں اور اسی قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت انجام دینا میرا مقصد رہے گا۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو اپنے انتخابی منشور میں صرف ایک صفحہ پر ایک ہی طبقہ کو تیقنات دیئے اور تمام طبقات کے عوام کو کس طرح دھوکہ دینا چاہیئے اس پر ریسرچ کرنے والی شخصیت صرف نائیڈو ہیں اور اس طرح چندرا بابو نائیڈو کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT