Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / وائی ایس آر کانگریس کے مزید 30ارکان اسمبلی کی تلگودیشم میں شمولیت متوقع: جلیل خاں

وائی ایس آر کانگریس کے مزید 30ارکان اسمبلی کی تلگودیشم میں شمولیت متوقع: جلیل خاں

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے رکن اسمبلی منتخب ہوتے ہوئے حالیہ دنوں میں تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوئے رکن اسمبلی جلیل خان نے آج پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ ماہ مئی کے اواخر تک وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے زائداز 30 ارکان اسمبلی پارٹی سے مستعفی ہوکر تلگودیشم پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ تلگودیشم پارٹی آندھراپردیش سے وابستہ رکن اسمبلی جلیل خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ برسر اقتدار تلگودیشم پارٹی بھاری رقومات کے عوض وائی ایس آر کانگریس کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی جو باتیں کی جارہی ہیں انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وائی ایس آر پارٹی کی جانب سے تلگودیشم پارٹی کے تعلق سے کہی جانے والی باتوں پر عوام ہرگز بھروسہ کرنے والے نہیں ہیں بلکہ یہی عوام وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو آئندہ دنوں میں بہتر سبق سکھائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT